the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کے خیال میں سیاست میں ریٹائرمنٹ کی عمر ہونی چاہیے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ: 14 فروری(ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جموںو کشمیر کے پلوامہ میں سہ پہر سی آر پی ایف کی ایک گاڑی پر جمعرات کو جنگؤوں کے ذریعہ خودکش حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے شہید وں کو خراج عقیدت پیش کی اور اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے شہدوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔
محترمہ واڈرا نے کہا کہ اس بزدلانہ حرکت سے پورا ملک شدید صدمے میں ہے۔ ہر ہندوستانی شہری شہید فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی کا پورے ہمت کے ساتھ سامنا کرنے کی ضرورت ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے سبھی شہیدوں کی روح کی تسکین کے



لئے دو منٹ تک خاموش رہنے کی اپیل کی۔ اس کے بعد محترمہ واڈرا ایک بھی لفظ بولے پریس کانفرنس سے چلی گئیں۔

شمالی اترپردیش میں کانگریس کی جڑوں کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری نبھانے یہاں آئی محترمہ واڈرا گذشتہ چار دنوں سے یہاں پارٹی ریاستی فتر میں لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ میٹنگ میں مشغول تھیں۔ میٹنگ کا دور ختم کرنے کے بعد کانگریس نے یہاں پریس کانفرنس بلائی تھی۔ لیکن پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد انہوں نے بغیر کچھ کہے پریس کانفرنس ختم کردی۔
اس موقع پر مظفر نگر کے میرا پور اسمبلی سے بی جے پی رکن اسمبلی اوتار سنگھ بڑھانا اور ریاست کے سابق وزیر داخلہ سیتا پور باشندہ ام لال راہی نے کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.