the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 23 جنوری (ایجنسی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نےبدھ کو اپنی بہن پرینکا گاندھی واڈرا کے سرگرم سیاست میں قدم رکھنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ میرے ساتھ مل کر کام کریں گی۔

محترمہ پرینکا کو کانگریس کا جنرل سکریٹری بنائے جانے کے ساتھ ہی پارٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انھیں مبارکباد دینے والوں کا تانتا لگ گیا۔ محترمہ پرینکا کے شوہر رابرٹ واڈرا، دہلی کانگریس کی صدر شیلا دیکشت، قد آور رہنما کپِل سبل، پارٹی کے سابق خزانچی موتی لال ووراسمیت کئی رہنماؤں نے محترمہ پرینکاکی تقرری پر انھیں مبارکباد دی ہے۔ مسٹر واڈرا نے محترمہ پرینکا گاندھی کو کانگریس کا جنرل سکریٹری بنائے جانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کے سرگرم سیاست میں آنے سے کانگریس کارکنان میں نیا جوش پیدا ہوگا اور کانگریس پارٹی کو اس کا فائدہ ملے گا۔ 



"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">مسٹر وورا نے کہا ہے کہ محترمہ پرینکا کو ملنے والی ذمہ داری اہم ہے اور اس کا اثر صرف مشرقی اترپردیش پرہی نہیں ہوگا بلکہ دوسرے علاقوں پر بھی ہوگا۔ محترمہ دیکشت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ محترمہ پرینکا کا سیاست میں پہلے سے ہی اچھا خاصا وزن رہا ہے۔ پارٹی کے قدآور رہنما راجیوشکلا نے محترمہ پرینکا کی تقرری کو کانگریس کے صدر راہل گاندھی کا ماسٹر اسٹروک قرار دیا اور کہا کہ محترمہ واڈرا کے سرگرم سیاست میں آنے سے کانگریس کو نہ صرف اترپردیش میں فائدہ ہوگا بلکہ قومی سطح پر بھی اس کا فائدہ ملے گا۔ 


کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے محترمہ پرینکا کی تقرری پر خوشی کا اظہارکر تے ہوئے انھیں مبارکباد دی۔ انہوں نے مسٹر جیوتی رادتیہ سندھیا اور مسٹر کے سی وینوگوپال کو بھی مبارکباد دی ہے۔ دہلی خاتون کانگریس کے صدر شرمشٹھا مکھرجی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ پرینکا کو اہم ذمہ داری دینے کے لیے کانگریس کے صدر لائق مبارکباد ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.