: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 25 نومبر (یو این آئی) تلنگانہ کے کھم میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے انتخابی تشہیر کے حصہ کے طور پر روڈ شو میں حصہ لیا۔ اس روڈ شو کی خاص بات یہ نظر آئی کہ اس میں کانگریس کارکنوں کے
ساتھ ساتھ ، پڑوسی ریاست آندھراپردیش کی اصل اپوزیشن جماعت تلگودیشم کے کارکن بھی اپنی پارٹی کے جھنڈوں کے ساتھ نظر آئے جنہوں نے کانگریس کی حمایت کی۔ تلگودیشم پارٹی نے تلنگانہ میں انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔