the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 08 اکتوبر (ایجنسی) کانگریس نے گجرات میں اترپردیش، بہار اور راجستھان کے لوگوں کو ڈرانے اور دھمکائے جانے کے معاملے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی اور گجرات کے وزیر اعلی وجے روپاني ان لوگوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو انہیں اقتدار سے دستبردار ہوجانا چاہیے ۔ 

کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی نے پیر کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ گجرات میں ایک بچی کی عصمت دری کے واقعہ کے بعد اترپردیش، بہار اور راجستھان کے لوگوں کو مار پیٹ کر بھگایا جا رہا ہے۔


Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے مہاراشٹر اور آسام میں بہار اور اترپردیش کے باشندوں کو باہر جانے کے لیے کہا گیا تھا۔ سکم میں بھی ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعات بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکمرانی والی ریاستوں میں پیش آئے ہیں۔ بی جے پی کو یہ سمجھنا چاہئے کہ دوسری ریاستوں سے لوگ کسی ریاست میں جاتے ہیں تو وہاں کی معیشت اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کو اترپردیش کے عوام نے وارانسی سے منتخب کر کے وزیراعظم بنایا ہے اور بہار کے عوام سے انہوں نے ووٹ مانگے ہیں۔ راجستھان میں اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کس منھ سے ووٹ مانگیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی اگر بہار اور اترپردیش کے باشندوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے ہیں تو انہیں اقتدار سے ہٹ جانا چاہیے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.