دہلی،5 اگسٹ (ذرائع) شیوسینا (یو بی ٹی) کی راجیہ سبھا رکن پرینکا چترویدی نے پیر (4 اگست) کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے خود اس ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر شیئر کی ہے۔ ادھو ٹھاکرے کے گروپ کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے کہا، "کل میں نے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات
کی۔ میں ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے کے مختلف پہلوؤں پر ان کے قیمتی وقت اور خیالات کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
پرینکا چترویدی کی پی ایم مودی سے ملاقات کے بعد کئی یوزرس نے دعویٰ کیا کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوں گی۔ اس دوران یوزرس نے آپریشن سندور کے لیے بیرون ملک بھیجے گئے وفد میں پرینکا چترویدی کی شمولیت کا بھی ذکر کیا۔