the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 23اگست (یو این آئی) کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے رسوئی گیس سلنڈر (ایل پی جی) کی قیمت میں ہورہے مسلسل اضافہ پر حکومت پر حملہ کیا اور کہاکہ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ سے عام خواتین تکلیف میں ہیں اور حکومت کو ان کے اس درد پر توجہ دینی چاہئے محترمہ واڈرا نے کہاکہ مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سلنڈر بھرانے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ کام دھندے بند ہیں۔ یہ عام خواتین کی تکلیف ہے۔ ان کے درد پر کب بات ہوگی۔ مہنگائی کم کرو۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں ایک



خاتون کہہ رہی ہے کہ اس کے پاس محض ایک سلنڈر ہے لیکن اسے بھرانے کے لئے اس کے پاس پیسے نہیں ہوتے۔ چولہے پر کھانا بنانے پر کہتے ہیں کہ آلودگی بڑھ رہی ہے۔ ہم جائیں تو کہاں جائیں۔ ہر مہینے سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔
اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے ایک نعرہ بھی لکھا ہے ’مہنگائی کی مار بس کرو اب بی جے پی ؑحکومت‘۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2021 میں رسوئی گیس کا سلنڈر 165روپے مہنگا ہوا۔ یکم جنوری کو 694روپے، چار فروری کو 719روپے، سات فروری کو 759روپے، 25فروری کو 794روپے، یکم مارچ کو 819روپے، یکم جولائی کو 834روپے اور 17اگست کو 859روپے ہوا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.