نئی دہلی ، 12 اگست (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈر ا نے غزہ میں الجزیرہ کے پانچ صحافیوں کے وحشیانہ قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلسطینی سر زمین پر کیا گیا ایک اور گھناؤنا
جرم ہے۔
سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں اسرائیلی حکومت پر نسل کشی کا الزام لگاتے ہوئے، محترمہ واڈر ا نے کہا کہ غزہ میں 60,000 سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں، جن میں 18430 بچے ہیں۔
اسرائیلی حکومت وہاں نسل کشی کر رہی ہے۔