: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 4 اگست (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اترپردیش کے پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گے واضح رہے کہ اترپردیش پانچ اگست کو پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے دن کے طور پر منا رہا ہے۔ اس موقع پر پوری ریاست میں بڑے پیمانے
پر بیداری پروگرام چلائے جائیں گے تاکہ یہ یقینی ہو سکے کہ اسکیم کے استفادہ کنندگان میں کوئی شخص پیچھے نہ رہ جائے۔
ریاست کے تقریباً 15 کروڑ مستفیدین کو وزیراعظم غریب کلیان ان یوجنا کے ذریعہ مفت راشن مل رہا ہے۔ ریاست میں تقریباً 80 ہزار مناسب قیمت کی دکانیں اسکیم کے تحت مستفدین کو اناج فراہم کر رہی ہیں۔