نئی دہلی، 28 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 29 اور 30 مئی 2025 کو سکم ، مغربی بنگال، بہار اور اتر پردیش کے اور اتر پردیش اہم دورے پر ہوں گے۔ شمالی ہند کے اس دورے کے پہلے مرحلے میں 29 مئی کو وزیر اعظم سکم کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ تقریباً 11 بجے سکم @50 پرو گرام میں شرکت کریں گے۔ وہ سکم میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ اس کے بعد مغربی بنگال کا دورہ کریں گے جہاں وہ علی پور دوار اور کوچ بہار اضلاع میں تقریباً 2:15 بجے سٹی گیس
ڈسٹری بیوشن پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے بعد تیسرے مرحلے میں وزیر اعظم بہار کا دورہ کریں گے اور تقریباً 5:45 بجے پٹنہ ہوائی اڈے کی نئی ٹرمینل کمپلیکس کا افتتاحکریں گے ۔ 30 مئی 2025 کو صبح تقریباً 11 بجے وہ بہار کے کاراکاٹ میں 48,520 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر وہ عوامی جلسہ سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم اس کے بعد اتر پردیش کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ تقریباً 2:45 بجے کا نپور شہر میں 20,900 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔