نئی دہلی 04 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز یہاں گنگارام اسپتال پہنچ کر جھار کھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ شیبو سورین کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے اظہار تعزیت کی مسٹر سورین کے بیٹے اور جھار کھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ غم کی اس گھڑی
میں میں نے مسٹر سورین کے اہل خانہ سے مل کر ان کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔
مسٹر مودی نے پوسٹ میں لکھا، ”جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی شیبو سورین جی کو دلی خراج عقیدت پیش کیا۔ غم کی اس گھڑی میں ، ہیمنت جی ، کلپنا جی اور مسٹر سورین کے مداحوں سے میری تعزیت ! ان کی پوری زندگی قبائلی سماج کی فلاح و بہبود کے لیے وقف تھی۔ اس کے لیے ! انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔