نئی دہلی، 22 جولائی (یو این آئی) مسٹر جگدیپ دھنگھڑ کے صحت کی وجوہات کی بنا پر غیر متوقع طور پر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے ایک دن بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے وزیر اعظم مودی نے منگل کے روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مسٹر دھنکھڑ کو نائب صدر سمیت مختلف حیثیتوں میں ملک کی خدمت کا موقع ملا ہے اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے
کہا کہ مسٹر جگدیپ دھنگھڑ جی کو ہندوستان کے نائب صدر سمیت کئی کرداروں میں ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے۔ میں ان کی اچھی صحت کی دعا کرتا ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر دھنکھڑ نے پیر کی شام اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کو لکھے گئے اپنے استعفیٰ نامے میں انہوں نے کہا کہ وہ صحت کی وجوہات کی بنا پر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔