سری نگر ، 18 جولائی (یو این آئی) پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے میر واعظ عمر فاروق کی ایک بار پھر نظر بندی پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے انتظامیہ کی من مانی قرار دیا ہے محبوبہ مفتی نے اپنے ایک بیان میں کہا: ایک بار پھر ، میر واعظ صاحب
کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے یہ اب ایک معمول بن چکا ہے کہ انہیں مذہبی فرائض انجام دینے سے روکا جاتا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ مذہبی آزادی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور میر واعظ کو بار بار نظر بند کرنانہ صرف ان کے اس حق کی خلاف ورزی ہے بلکہ کشمیری مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بھی مجروح کرتا ہے۔