نئی دہلی ، 14 اگست (یو این آئی) یوم آزادی کے موقع پر پولیس، فائر بریگیڈ ، ہوم گارڈ، سول سیکورٹی اور اصلاحی خدمات کے لیے کل 1090 اہلکاروں کو بہادری اور خدمات کے صدارتی تمغوں سے نوازا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے بدھ کے روز بتایا کہ 233 اہلکاروں کو بہادری کا
صدارتی تمغہ ، 99 کو امتیازی خدمات کا صدارتی تمغہ اور 758 اہلکاروں کو قابل ستائش خدمات کے لیے صدارتی تمغوں سے نوازا گیا ہے۔
بہادری کے لیے کل 233 صدارتی تمغوں میں سے 226 پولیس اہلکاروں، چھ فائر سروس کے اہلکاروں اور ایک فوجی اور نیم فوجی دستوں کے اہلکار کو دیا گیا ہے۔