the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بیروت، 12 اگست (ژنہوا) لبنان کے صدر مائیکل عون نے کہا ہے کہ ملک کے دارالحکومت بیروت میں کچھ دن پہلے ہو ئے دھماکہ کی مکمل جانچ کی جائے گی۔ مسٹر مائیکل نے منگل کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا’’ جب تک کہ ہم ان دھماکوں کی وجوہات سے متعلق تمام حقائق سامنے نہیں لائیں گے ، تب تک میں خاموش نہیں بیٹھوں گا اور نہ ہی آرام کروں گا ۔ نیز سپریم جوڈیشل کونسل کو دھماکے کے تعلق سے ذکر کرنا اس سمت میں پہلا قدم ہے ‘‘ ۔ واضح رہےکہ 4 اگست کو ساحلی شہر بیروت میں مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجکر دس منٹ دو بڑے دھماکے ہوئے جس میں ابتک 171 افراد ہلاک



ہو چکے ہیں اور 30 ​​سے ​​40 افراد لاپتہ ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیروت کے پورٹ نمبر 12 پرسنہ 2014 سے ہی امونیم نائٹریٹ جمع کیا جارہا تھا ، جس میں دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے کے بعد بڑے پیمانے پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے درمیان لبنانی حکومت نے پیر کو استعفیٰ دے دیا ۔ حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہو رہے احتجاج کے سامنے جھکتے ہوئے وزیر اعظم حسن دیاب نے پیر کو استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ سابق حکومتوں کے ذریعہ اختیار کی گئی بدعنوان پالیسیوں کے لئے جوابدہ ہونے سے انکار کرتے ہیں ۔
ژنہوا ۔ ک ج
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.