: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 11 مئی (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے بدھ کو راشٹرپتی بھون میں ایک تقریب میں ہندوستان میں جمہوریہ سلواکیہ، جمہوریہ سوڈان اور نیپال کے نئے تعینات سفیروں کی اسناد وصول کیں نومنتخب سفیروں سے اسناد حاصل کرنے کی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد مسٹر کووند نے سلوواکیہ کے سفیر رابرٹ میکسیان، جمہوریہ سوڈان کے سفیر عبداللہ عمر بشیر الحسین اور نیپال کے سفیر ڈاکٹر شنکر پرساد شرما
کے ساتھ بھی الگ الگ بات چیت کی۔
راشٹرپتی بھون کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مسٹر کووند نے تینوں سفیروں کو ہندوستان میں ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور ان ممالک کے ساتھ ہندوستان کے قریبی، دوستانہ اور کثیر جہتی تعلقات پر اپنے عزم کا اظہار کیا۔
صدر نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے کی کوششوں میں کامیابی پر اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔