: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 13 مئی (یو این آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 15 مئی سے 21 مئی تک کیریبائی جزیروں کے ممالک جمیکا اور سینٹ ونسنٹ گریناڈینس کا دورہ کریں گے۔
وزارت خارجہ میں سکریٹری (مشرق) سوربھ کمار نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ صدر جمہوریہ ہند کا ان کیریبیائی ممالک کا یہ پہلا دورہ ہے۔ مسٹر کووند 15 سے 18
مئی تک جمیکا اور 18 سے 21 مئی تک سینٹ ونسنٹ گریناڈینس کا دورہ کریں گے۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ محترمہ سویتا کووند، مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری، ممبران پارلیمنٹ ستیش گوتم اور محترمہ رما دیوی بھی ہوں گی۔ صدر جمہوریہ دونوں ممالک کی کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت نوجوان کرکٹرز کو تحفے کے طور پر کرکٹ کٹس دیں گے۔