کا نئی دہلی 02 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر میں ادھم پور ۔ سری نگر بار ہمولہ ریل پروجیکٹ (یو ایس بی آرایل) کے بقیہ حصے کی تعمیر کے چھ ماہ بعد افتتاح کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں وزیر اعظم نریندر مودی 6 جون کو دنیا کے سب سے اونچے چناب ریل پل اور انجی کھڈ ریل برر افتتاح کریں گے اور شری ما تا ویشنو دیوی کٹڑا سے سری نگر ۔ بارہمولہ تک وندے بھارت ایکسپریس کے
خصوصی کشمیر ایڈیشن کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پہلے چناب ریل پل پہنچ کر اس کا افتتاح کریں گے اور پھر انجی کھڈپل پر پہنچ کر اس کا بھی افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وہ کٹرہ اسٹیشن پہنچیں گے اور وہاں سے سری نگر کے لیے وندے بھارت ایکسپریس کے خصوصی کشمیر ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ مسٹر مودی بعد میں کٹرہ میں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔