حیدر آباد 28 جون (یو این آئی) تلنگانہ حکومت نے ریاست میں پانچ نئے پوسٹ گریجویٹ (پی جی) میڈیکل کالجس قائم کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
نیشنل میڈیکل کو نسل نے اب یوجی (ایم بی بی ایس) کورس کے بغیر بھی پی جی میڈیکل کالجس کے قیام کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد ریاستی
حکومت نے کنگ کو ٹھی، مریال گوڑہ، بھدرا چلم ، بانسواڑہ اور پرا پلی میں سرکاری پی جی میڈیکل کا لحبس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
متعلقہ علاقوں میں موجود 200 بستروں پر مشتمل سرکاری اسپتالوں کو تدریسی اسپتالوں میں تبدیل کیا جائے گا تا کہ ان میں پی جی کورسس کی تعلیم دی جا سکے۔