بہار،18 جولائی (ذرائع) بہار کے آرا میں جن سورج کے پروگرام کے دوران پرشانت کشور کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ انہیں علاج کے لیے آرا صدر ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔
آرا میں روڈ مارچ کے دوران انہیں سینے پر دردہوا۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے تاہم انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں
رکھا گیا ہے۔پرشانت کشور آرا کے ویر کنور سنگھ اسٹیڈیم میں جن سورج کے بہار بدلاؤ سبھا پروگرام سے خطاب کرنے آئے تھے۔گھنٹوں انتظار کے بعد پرشانت کشور بابو ویر کنور سنگھ پہنچے تھے۔ جلسے سے خطاب کرنے سے پہلے پرشانت کشور کو اچانک اپنے سینے میں شدید درد محسوس ہوا اور وہ جلسے سے خطاب کیے بغیر چلے گئے۔