: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پٹنہ 22 جنوری ( یواین آئی) بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے تعاون سے حکومت چل رہی جنتادل یونائٹیڈ( جے ڈی یو) کے لیڈر پرشانت کشور نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کی جسے مخالفت کرنی ہے کرے ، سی اے اے واپس نہیں ہوگا پر پلٹ وار کرتے ہوئے آج کہاکہ اگر مسٹر شاہ شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے) اورقومی شہری رجسٹر( این آر سی ) کی مخالفت کرنے والوں کی پرواہ
نہیں کرتے تو اپنے وعدے کے مطابق اس قانون کو نافذ کیوں نہیں کر دیتے ۔
مسٹر کشور نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مسٹرشاہ کو چیلنج دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ” شہریوں کے عدم اتفاق کو خارج کرنا کسی بھی اچھی حکومت کی مضبوطی کا اشارہ نہیںہے ۔
اگر امت شاہ مخالفین کی پرواہ نہیں کرتے تو کیوں نہیں آگے بڑھ کر سی اے اے اور این آر سی کو اسی درمیان نافذ کر دیتے ہیں ۔