: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 29 نومبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو مہاتما گاندھی کے قاتل کے بارے میں لوک سبھا میں ان کے ایک تبصرہ پر پیدا تنازع پر جمعہ کو دو بار معافی مانگنی پڑی اس کے بعد ہی ایوان میں جاری تعطل ختم ہوا وقفہ طعام کے بعد ایوان کے ایک ساتھ ہونے پر سادھوی پرگیہ نے کہا، ’’27 نومبر کو خصوصی سیکورٹی دستہ (ترمیمی) بل، 2019 پر لوک سبھا میں بحث کے دوران ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن نہیں کہا ہے۔ ان کا نام تک نہیں لیا تھا۔ اس کے باوجود ان کے
بیان سے کسی کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں افسوس کا اظہار کرتی ہوں‘‘ڈھائی بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے سادھوی پرگیہ کے بیان دینے کا مطالبہ کرنے لگے۔ لوک سبھا اسپیکر نے التزام دیتے ہوئے کہا کہ سادھوی پرگیہ کے معاملے پر کل جماعتی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا۔ اس میں تمام جماعتوں کے درمیان سادھوی پرگیہ کے لئے ایوان میں ایک بیان دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان ان سے توقع کرے گا کہ وہ صرف وہی بیان ایوان کے سامنے پڑھے جس پر تمام جماعتوں نے اتفاق ظاہر کیا ہے۔