نئی دہلی، 15 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوانوں کو ملک کے مستقبل کی بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں روزگار کے ذریعہ طاقت دینے کے واسطے ملک کے نوجوانوں کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کی پردھان منتری و کست بھارت روز گار یو جنا بنائی آج سے ہی نافذ کرنے کا اعلان کیا مسٹر مودی نے 79 ویں یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کے تحت پرائیویٹ سیکٹر میں پہلی ملازمت حاصل کرنے والے بیٹے یا بیٹی کو حکومت کی طرف ومت کی طرف سے 15000 ر 1 روپے دیئے جائیں گے۔ نوجوانوں کو 15000
روپے تک کی پہلی نوکری کی حکومت کی گارنٹی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج 15 اگست ہے اور ملک کی آزادی کی 79 ویں سالگرہ ہے۔ ملک کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے آج سے ہی نوجوانوں کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپے کی اسکیم نافذ کی جارہی ہے۔ نوجوانوں کو روز گار دینے والی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو کمپنی زیادہ روزگار فراہم کرے گی اسے مراعات دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے تقریباً 3.5 کروڑ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونے کی امید ہے۔