the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

2025 کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کون جیتے گا؟

ہندوستانی خواتین
آسٹریلیا خواتین
نیوزی لینڈ خواتین
ذرائع:

فلیپائن میں منگل کو 6.9 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا جس نے ملک کے متعدد علاقوں میں شدید تباہی مچا دی۔ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ یہ معلومات ایک سینئر حکام نے دی ہیں۔ زلزلے کے مرکز اور متاثرہ علاقوں کی مکمل تفصیلات ابھی واضح نہیں ہیں، تاہم ابتدائی رپورٹس میں شدید نقصان اور ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ مقامی وقت کے مطابق دوپہر کے بعد کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے



شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ متعدد عمارتیں، خصوصاً پرانی عمارتیں، مکمل طور پر گر گئیں۔ اس کے نتیجے میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ایک سینئر افسر نے بتایا، ’’6.9 شدت کا زلزلہ انتہائی طاقتور تھا۔ کئی عمارتیں گر گئیں اور 60 افراد ہلاک ہوئے۔ ہم متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بچاؤ کے کاموں کو تیز کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی اور مواصلاتی خدمات کچھ علاقوں میں معطل ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے ریلیف کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.