: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/9جولائی(ایجنسی) سوشل میڈیا پر آجکل ٹک-ٹاک ویڈیو چھائے رہتے ہیں- آپ کو ہر دوسری پوسٹ کے بعد یہ دیکھ جاتے ہیں- لیکن ، ٹک ٹاک ایپ پر ویڈیو بنانا لوگوں کو بھاری بھی پڑسکتا ہے- دراصل اس سوشل میڈیا ایپ پر نفرت بھرے اور جارحانہ ویڈیو ڈالنے کی وجہ سے ممبئی کے کچھ نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے- ایکٹرس 07 نام کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے حال ہی میں ایک ویڈیو پوسٹ کیا گیا تھا- اس ویڈیو میں جھارکھنڈ میں ماب لیچنگ کا شکار ہوئے تبریز انصاری کی موت کو مسئلہ بناتے ہوئے ویڈیو ڈالا گیا تھا-
ان
لوگوں نے تبریز انصاری کی موت کے معاملے پر ویڈیو میں کہا تھا کہ مار تو دیا تم نے اس بے قصور انصاری کو، لیکن کل جب اسکی اولاد بدلہ لے تو یہ مت کہنا کہ مسلمان دہشت گرد ہے- ویڈیو ٹک ٹاک پر آتے ہی جم کر وائرل ہوگیا، وہیں بہت سے لوگوں نے اسکی شکایت ٹیوٹر کے ساتھ ممبئی ایس پی سے اور ممبئی پولیس سے کی- وہیں اس معاملے میں 8 جولائی کو رمیش سولنکی نام کے ایک شخص نے ایل ٹی مارگ پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کروائی- ممبئی پولی سکی سائبر سیل نے ان سبھی لوگوں کے خلاف آئی پی سی کے سیکشن 153(اے) اور 34 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے-