: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اور فلور لیڈر اکبرالدین اویسی کی ہدایت پر مجلس کے قایدین نے ساؤتھ زون کی ڈی سی پی سنہا مہرا سے ملاقات کی اور "عمران" نامی شخص کے خلاف شکایت درج کرائی جو اکبرالدین اویسی کے سوشل میڈیا ایڈمن عرفان خان، کشن باغ کے کارپوریٹر حسینی پاشا، اور رمنست پورہ کے کارپوریٹر قادر
کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ مجلس کے رکن اسمبلی جعفر حسین معراج نے بنایا کہ اصل تشویش صرف "عمران" تک محدود نہیں بلکہ اس بات کی ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے، اسے کون مالی مدد دے رہا ہے، اور ان سماج دشمن سرگرمیوں کا اصل ماسٹر مائنڈ کون ہے۔رکن اسمبلی نے ڈی سی پی سے اپیل کی ہے کہ وہ جامع تحقیقات کریں، جس میں ان دھمکیوں کے پیچھے موجود مالی ذرائع، منصوبے اور سازشوں کی بھی جانچ شامل ہو۔