بلندشہر/یکم جنوری(ایجنسی) دسمبر 2018 کے شروعات میں تشدد میں بلند شہر میں تشدد معاملے میں پولیس کو سال کے پہلے دن بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے. پولیس نے انسپکٹر کے قتل کیس میں پرشانت نٹ کو گرفتار کرنے کے بعد ایک دیگر ملزم کلووا کو گرفتار کرلیا ہے۔ الزام ہے کہ تشدد والے دن ملزم نے ہی کلہاڑی سے انسپکٹر کو سنگین طور پر زخمی کردیا تھا ، جس کے بعد پرشانت نٹ نے انہیں گولی ماری تھی۔
پولیس ملزم کو آج عدالت میں پیش کرے گی ۔ بتادیں کہ تشدد کے معاملہ میں اب تک 29 ملزمین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ وہیں معاملہ کے اہم ملزم بجرنگ دل کا ضلع کنوینر ابھی بھی پولیس کی گرفت سے دور ہے۔