نئی دہلی، 22 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کا 25 جولائی 2025 کو مالدیپ کا مجوزہ سرکاری دورہ دونوں ممالک کے درمیان روایتی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات کی توثیق کرے گا یہ دورہ کئی وجوہات سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے یہ صدر معیز و کے نومبر 2023 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد مودی کا مالدیپ کا پہلا
دورہ ہو گا اس سے بڑھ کر یہ کہ وزیر اعظم مودی کو مالدیپ کی آزادی کی 60 ویں سالگرہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ سال 2025 دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کا بھی مظہر ہے۔
آپ کو یاد ہو گا کہ صدر معیز و 2023 کے صدارتی انتخابات سے قبل نام نہاد انڈیا آؤٹ مہم سے منسلک تھے۔