the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نيويارك، 25 ستمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کو منگل کو یہاں بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے حفظان صحت کے میدان میں قابل ذکر کام کے لئے پروقار ’گلوبل گول کیپر ایوارڈ‘ پیش کیا گیا جسے انہوں نے ہم وطنوں کو معنون کیامسٹر مودی کو یہ ایوارڈ لنکن سینٹر آف پرفارمنگ آرٹس میں منعقد ایک پروگرام میں دیا گیا انہیں یہ ایوارڈ سوچھ بھارت مہم کے ذریعے حفظان صحت کے میدان میں قیادت کے لئے دیا گیا ہے۔ فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ اس مہم سے ہندوستان میں 50 کروڑ لوگوں کو حفظان صحت کو تحفظ ملا ہے۔ ترقیاتی پروگراموں کے شعبہ میں دیئے جانے والے اس ایوارڈ کو کافی پروقار سمجھا جاتا ہے۔
وزیر اعظم نے یہ ایوارڈ ملنے پر بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا’’یہ اعزاز میرا نہیں بلکہ ان



کروڑوں ہندوستانیوں کا ہے جنہوں نے سوچھ بھارت کے عزائم کو نہ صرف ثابت کیا بلکہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں ڈھالا بھی ہے‘‘َ۔
مسٹر مودی نے یہ ایوارڈ 130 کروڑ ہندوستانیوں کو معنون کرتے ہوئے کہا’’مہاتما گاندھی کی 150 ویں جینتی پر مجھے یہ ایوارڈ دیا جانا میرے لئے ذاتی طور پر بھی بہت اہم ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر 130 کروڑ لوگوں کی افرادی قوت، کسی ایک کام کو پورا کرنے میں لگ جائے، تو کسی بھی چیلنج پر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ جب ایک مقصد لے کر کام کیا جاتا ہے، آپ کے کام کی عزت ہوتی ہے، تو ایسی باتیں معنی نہیں ركھتيں۔ میں یہ اعزاز ان ہندوستانیوں کو معنون کرتا ہوں جنہوں نے’ سوچھ بھارت مشن‘کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کیا، جنہوں نے حفظان صحت کو اپنی یومیہ زندگی میں اولین ترجیح دینی شروع کی‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.