the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ولادووستوک، 4 ستمبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے بدھ کو Zvezda shipbuilding زویدیامیں جہازز بنانے والی بلڈنگ کا دورہ کیا۔
مسٹر مودی نے منگل کو روس کے لئے دہلی سے روانہ ہونے سے پہلے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں زویدیا شپ بلڈنگ کا دورہ جہازوں کی تعمیرکے شعبہ میں روس کی مثالی صلاحیتوں کے بارے میں جاننے کا سنہرا موقع ملے گا اور ساتھ ہی اس شعبہ میں تعاون کے امکانات کا بھی پتہ چلے گا۔وزیر اعظم کے اس سفر کے دوران روسی صدر بھی ان کے ساتھ تھے۔ یہاں پہنچنے پر مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، "ولادووستوک پہنچ گیا ہوں۔ اس مختصر لیکن اہم سفر میں مختلف پروگراموں میں شامل ہونے کیلئے بہت پرجوش ہوں‘‘۔ یونائیٹڈ شپ بلڈنگ کارپوریشن کی ملکیت والازویدیا



شپ یارڈ روس کے بولشائی كامن شہر میں واقع ہے اور یہ روس کا جہازبنانے کا سب سے بڑا کارخانہ ہے۔
وزیر اعظم نے کہا’’روس کے دوردراز علاقے میں میرا دورہ، کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو اور بھی مضبوط کرنے کی فریقین کی خواہش کو نمایاں کرتا ہے‘‘۔
انہوں نے منگل کو دہلی میں اپنے پیغام میں کہا تھا’’میراکا مقصد روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی دعوت پر پانچویں ایسٹ اکنامک فورم میں مہمان خصوصی کے طور پر حصہ لینا اور مسٹر پوٹن کے ساتھ 20 ویں ہندوستان روس سالانہ اجلاس میں حصہ لینا ہے۔ فورم کے اجلاس میں روس کے دور دراز مشرقی علاقے میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی فائدے کے لئے تعاون کے دیگر مواقع پر بحث کرنا ہے‘‘۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.