: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 19 مئی (یو این آئی) ساؤتھ سنٹرل ریلوے سکندر آباد ڈویژن کے اسسٹنٹ کمر شل منیجر شیو پر ساد نے اعلان کیا ہے کہ اس ماہ کی 22 تاریخ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں ورچوئل طریقہ سے تلنگانہ کے کریم نگر ریلوے اسٹیشن کی جدید کاری کے کاموں کا آغاز کیا جائے گا کریم نگر ریلوے اسٹیشن میں منعقدہ ایک پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیو پرساد نے
بتایا کہ امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت اگست 2023 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اس منصوبہ کا افتتاح کیا تھا، جس کے بعد سے مختلف ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ان ترقیاتی کاموں میں اپروچ روڈ ، 6 بلنگ کاؤنٹرس، معذور افراد کے لیے علیحدہ بلنگ کاؤنٹر ، 12 میٹر چوڑافٹ اوور بریج، دوایسکلیٹس، اسٹیشن کے سامنے پارک، وٹینگ ہال ، اور تمام ضروری رہنما سائن بورڈس کی تنصیب شامل ہے۔