وارانسی، 31 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 2 اگست کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی سے پردھان منتری کسان سمان ندھی پی ایم۔ کسان) اسکیم کی 20 ویں قسط جاری کریں گے ، جس سے ملک بھر کے 9.5 کروڑ سے زیادہ کسان مستفید ہوں گے۔
بھارتیہ
جنتا پارٹی (بی جے پی) کے علاقائی صدر دلیپ پٹیل نے کہا کہ مسٹر مودی سیوا پوری اسمبلی حلقہ کے بنولی (کا لیکا داھم) میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ جلسہ گاہ کو 20 بلاکوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر بلاک میں 12 کارکنوں کی ٹیم کے ساتھ ایک انچارج مقرر کیا گیا ہے۔