ریوڈی جنیر و نئی دہلی، 7 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ریو بر کس سر براہ کا نفرنس کے موقع پر کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز - کینیل بر موڈیز سے دو طرفہ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ بائیو ٹیکنالوجی ، دوا سازی، آیور وید اور ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے میں
تعاون کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔
: وزیر اعظم نے اتوار کو ریوڈی جنیرو میں اپنی ملاقات کے بعد ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کیوبا کے صدر میگوئل ڈیاز کینیل بر موڈیز سے ملکر اچھا لگا۔ ہماری بات چیت میں ، بہت سے موضوعات شامل تھے۔ آنے والے دور میں ہمارے ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کی ترقی کے بہت سے امکانات موجود ہیں۔