: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی /10اپریل(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے ہنگامے کی مخالفت میں 12اپریل کو پورے دن بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔ دوسری جانب اسی دن بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کرناٹک کے ہبلی میں علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔ جبکہ بی جے پی کے دیگر تمام رہنما ملک کے
مختلف حصوں میں بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت پارٹی کے کئی لیڈر ایک دن پہلے ہی راج گھاٹ پر علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔ایسے میں بی جے پی کے اس اقدام کو اپوزیشن کانگریس کے جواب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بی جے پی ترجمان جي وی ايل نرسمہا راؤ نے بتایا کہ بھوک ہڑتال کی تجویز وزیر اعظم نریندرمودی نے ہی رکھی تھی۔