: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ڈونگرپور، 26نومبر (ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک میں ساٹھ برسوں تک کانگریس پارٹی کا اقتدار رہا لیکن اس نے قبائلیوں کی ترقی کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔
مودی آج قبائلی ڈونگرپور ضلع کے بنیشور دھام میں منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی سماج ہزاروں برس سے ہے، ملک کی آزادی لڑائی میں قبائلیوں نے قربانی دی، ملک کی ترقی میں
قبائلیوں نے تعاون دیا لیکن اس کا پتہ تاریخ کو ہے اور کانگریس کو نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس لئے جب مرکز میں اٹل بہاری واجپئی وزیراعظم بنے تب پہلی بار قبائلی وزارت بناکر قبائلی وزیراور بجٹ اور اسکیمیں بنائی گئیں۔ اس سے قبل پچاس ساٹھ برسوں تک کانگریس کی حکومت کا دبدبہ رہا لیکن قبائلیوں کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ کانگریس کو قبائلیوں کی کوئی پرواہ نہیں تھی صرف الیکشن کے وقت پانچ پچاس ٹھیکیداروں کو یکجا کرکے ووٹ حاصل کرنے کا کام چلتا رہا۔