نئی دہلی ، 3 مئی (یو این آئی) مرکزی حکومت نے پر دھان منتری راشٹریہ بال پُر سکار ( پی ایم آر بی پی) 2025 کے لیے نامزدگیاں طلب کی ہیں جس میں بہادری، سماجی خدمت، ماحولیات ، کھیل، آرٹ اور ثقافت اور سائنس و ٹکنالوجی کے میدان میں غیر معمولی مظاہرہ کرنے والے بچوں کو اعزاز سے نوازا
جاتا ہے۔
ہفتہ کو یہاں یہ جانکاری دیتے ہوئے ، خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزارت نے کہا کہ پردھان منتری راشٹریہ بال پُر سکار 2025 کے لیے نامزدگیاں طلب کی ہیں۔
یہ ایک باوقار قومی سطح کا ایوارڈ ہے جو ہر سال ملک بھر میں بچوں کی غیر معمولی حصولیابیوں کے لیے دیا جاتا ہے۔