تیانجن / نئی دہلی ، یکم ستمبر (یونی) وزیر اعظم نریندر مودی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دوستی کی ایک علامت کے طور پر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے فوراً بعد چین کے شہر تیانجن میں اپنی دو طرفہ ملاقات کے مقام کے لئے ایک ہی گاڑی میں پہنچے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ
میں وزیر اعظم مودی نے لکھا، ایس سی او اجلاس کی کارروائی کے بعد ، صدر پوتن اور میں نے اپنی دو طرفہ ملاقات کے مقام تک ایک ساتھ سفر کیا ان سے بات چیت ہمیشہ بصیرت افروز ہوتی ہے۔
ہندوستان اور روس اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، اگرچہ دنیا بھر میں تجارتی کشیدگی بڑھ رہی ہیں۔