دہلی،12 مئی (ذرائع)وزیر اعظم نریندر مودی آپریشن سندور کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور کے لیے ملک کی مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو سلام۔بہادر سپاہیوں نے بے پناہ بہادری کا مظاہرہ کیا۔ ہم سب نے ملک کی طاقت اور تحمل کو دیکھا۔ ہم نے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے بھارتی فورسز کو کھلی چھوٹ دے دی۔آج ہر دہشت گرد، ہر دہشت گرد تنظیم جان چکی ہے کہ ہماری بیٹیوں اور بہنوں کے ماتھے سے سندور اتارنے کے کیا نتائج نکلتے ہیں۔اس خطاب میں پی ایم مودی نے پاکستان کو واضح پیغام دیا کہ
جب بھی پاکستان کے ساتھ بات چیت ہوگی وہ صرف دہشت گردی پر ہوگی۔ دہشت گردی اور تجارت ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور پانی اور خون بھی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے۔
پاکستان کی تیاری سرحد پر حملہ کرنے کی تھی، لیکن بھارت نے پاکستان کو سینے پر وار کردیا، بھارت کے ڈرون، بھارت کی میزائل نے حملہ کیا۔ پاکستان فضائیہ کے ان ایئر بیس کو نقصان پہنچایا جس پر اسے بہت فخر تھا- بھارت نے پہلے تین دنوں میں ہی پاکستان کو اتنا تباہ کردیا، جسکا اسے اندازا بھی نہیں تھا، بھارت کی جارحانہ کاروائی کے بعد پاکستان بچنے کے راستے تلاش کرنے لگا۔