: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سیاٹل/امریکہ/11اگست(ایجنسی) امریکی شہر سیاٹل کے سی ٹیک ائیر پورٹ سے بغیر اجازت اڑایا جانے والا کمرشل طیارہ کیٹرون آئی لینڈ میں گر کر تباہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کی 'چوری' کی رپورٹ رات ساڑھے 8 بجے کے قریب ملی جبکہ 15 منٹ بعد ہی کیٹرون آئی لینڈ کے قریب سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔
امریکی لڑاکا طیارے ایف 15 نے بھی بغیر اجازت اڑنے والے طیارے کا تعاقب شروع کیا، تاہم اس سے قبل ہی وہ گر کر تباہ ہو گیا۔
اس حوالے سے سی ٹیک ایئر پورٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، 'ایک ایئرلائن کے ملازم نے بغیر اجازت سی ٹیک ایئر پورٹ سے ایک طیارہ اڑایا، جس میں کوئی مسافر نہیں تھا، جو گرکر تباہ ہو گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ پر معمول کا آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔'
فضائی کمپنی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، 'ہم ہورائزن ایئر کیو 400 طیارے کے بغیر اجازت اڑائے جانے کے واقعے سے آگاہ ہیں، لیکن اس میں کوئی مسافر نہیں تھا'
An airline employee conducted an unauthorized takeoff without passengers at Sea-Tac; aircraft has crashed in south Puget Sound. Normal operations at Sea-Tac Airport have resumed.
We are aware of an incident involving an unauthorized take-off of a Horizon Air Q400. We believe there are no passengers on board. More information as we learn more.