برازیل 6 دسمبر 2025 (اعتماد نیوز) برازیل کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں ٹیک آف سے کچھ لمحے قبل 180 مسافروں سے بھرے ایئربس A320 میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام
مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جبکہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔