: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 12 جولائی (یو این آئی ) احمد آباد طیارہ حادثے پر ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیور و (اے اے آئی بی) کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پائلٹوں نے طیارے میں انجنوں کو ایندھن سپلائی کرنے کے نظام کے دونوں سونچ فوری طور پر آن کر دیے تھے لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی ایئر انڈیا کی فلائٹ نمبر اے آئی 171 (احمد آباد - لندن ) کی کمان فرسٹ آفیسر پی ایف ( پائلٹ فلائٹ ) کلائیو کندر کے ہاتھوں میں تھی اور فلائٹ کاک پٹ کو پائلٹ مانیٹر نگ (پی ایم) کیپٹن سمیت سبھر وال سنبھال
رہے تھے۔ پرواز کے دوران سینئر کیپٹین پرواز کی نگرانی اور انتظام کرتا ہے۔ حادثے کے ایک ماہ بعد جاری ہونے والی اے اے آئی بی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پرواز میں استعمال ہونے والے بوئنگ 787-8 طیارے نے احمد آباد ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے فوراً بعد ہی اپنے دونوں انجنوں میں ایندھن سپلائی بند ہونے کی وجہ سے اونچائی پکڑنے کی رفتار کھونا شروع کر دیا تھا۔ اس دوران ایک پائلٹ نے دیکھا کہ فیول سسٹم کے دونوں سوئچ آف ہیں اور اس نے دوسرے سے پوچھا کہ تم نے ایسا کیوں کیا۔ دوسرے پائلٹ نے کہا کہ اس نے ایسا نہیں کیا۔