the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
26مارچ(ایجنسی)نیوزی لینڈ سانحہ کے بعد وہاں کی وزیر اعظم جہاں دنیا کو رواداری کا درس دے رہی ہیں ،وہیں اب جنوب مغربی فرانس میں مسجد کی تعمیر کرنے والے افراد کو عبادت گاہ کے دروازے پر ایک سور کا سر اور جانور کا خون ملا ہے۔ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے یوروپ سمیت مغربی ممالک میں مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کو مختلف طریقے سے نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ واقعہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی لگتا ہے۔

برجیریک Bergerac کے چھوٹے سے ٹاؤن میں 2017 میں پہلی مرتبہ مسجد کی تعمیر کی تجویز دی گئی تھی اور سخت مخالفت کے باوجود اسے بالاخر اکتوبر 2018 میں منظور کرلیا گیا تھا۔




style="font-family: " jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">خیال رہے کہ یہ جگہ عام طور پر ایک اعلیٰ قسم کی شراب اور فرانسیسی ادبی شخصیت سرانو دی برجیریک کے نام کے لیے شہرت رکھتی ہے۔ اس حوالہ سے برجیریک کے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر Charles Charollois چارلس چارولوئس کا کہنا تھا کہ زیر تعمیر حصے کے سامنے "ملزمان نے دیوار پر جانور کا خون لگایا اور دروازے پر ایک خنزیرکا کٹا ہوا سر رکھ دیا"۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وحشیانہ واقعہ رات گئے پیش آیا اور صبح کارکنوں کے پہنچے تک کچھ نہیں ملا، تاہم ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ "اس عمارت کا منصوبہ متنازع ہے"۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.