ماسکو ، 4 جولائی (یو این آئی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان روس کے دورہ پر دار الحکومت ماسکو پہنچ گئے جہاں انکی روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر صحافیوں
نے سعودی وزیر خارجہ سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے امکانات کے بارے میں سوال کیا۔
جس پر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب کی موجودہ ترجیح غزہ میں مستقل جنگ بندی ہے۔