ورنگل، ٨ اگسٹ (ذرائع) ڈبل بیڈ روم مکانا ت نہ ملنے پر ورنگل میں آج درجنوں خواتین نے کانگریس کے ایم ایل اے نائینی راجندر ریڈی کے کیمپ آفس کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرہ کرنے والی خواتین نے الزام لگایا کہ حکومت کی
جانب سے فراہم کیے جانے والے ڈبل بیڈ روم مکانات مستحق افراد تک نہیں پہنچ رہے۔
خواتین نے شکایت کی کہ ان کے علاقوں میں موجود کانگریس لیڈران صرف اپنے قریبی لوگوں کو مکانات فراہم کروا رہے ہیں، جبکہ دیگر اہل افراد کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔