the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
سری نگر ، 16 مئی (یو این آئی) حریت کا نفریس کے چیرمین میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر جاری کشیدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ تصادم کو محض ایک سیاسی بحران نہیں بلکہ ایک انسانی المیہ کے طور پر دیکھا جانا چاہیے انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کی قیادت سے پُر زور اپیل کی کہ وہ امن و مکالمے کو ترجیح دیں اور مستقل جنگ بندی کو یقینی بنائیں تاکہ بے گناہ شہریوں کی جانیں بچائی جاسکیں۔ 
جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میر واعظ نے کہا، ”ہم



ایک بار پھر اس اذیت ناک صورت حال سے گزرے جو اس پرانے اور سلگتے ہوئے تنازع کی دین ہے ، جو دو ایٹمی طاقتوں کو تباہ کن جنگ کے دہانے تک لے آیا ہے۔ محدود کشید گی بھی سرحدی علاقوں کے لوگوں کے لیے قیامت سے کم نہیں۔ درجنوں جانیں ضائع ہوئیں، مکانات خاکستر ہوئے اور معصوم بچے لقمہ اجل بنے۔ 
انہوں نے کہا کہ بارہ سالہ جڑواں بہن بھائی زین اور عروہ کی مسکراتی تصویر اب ایک مستقل درد بن گئی ہے، جب کہ ان کی والدہ غم کی چٹان بنی کھڑی ہیں اور والد اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ یہ دل کو چیر دینے والا منظر ہے، جو ہمیں اس تنازع کی سنگینی کا احساس دلاتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.