: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چنڈی گڑھ 08 جولائی (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری اور سابق مرکزی وزیر کماری سیلجا نے ریاست میں امن وامان کی ابتر حالت ، شہری نظام اور کسانوں کی فلاح و بہبود پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہریانہ میں انتظامیہ مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے ، امن و امان مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور مجرم بغیر کسی خوف کے جرائم کر رہے
ہیں میڈیا کو جاری ایک بیان میں ایم پی سیلجا نے کہا کہ ریاست میں انتشار اور افرا تفری پھیلی ہوئی ہے۔ آئے روز کسی نہ کسی ضلع میں گولیاں برسا کر قتل ہو رہے ہیں، ڈکیتی اور بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ریاست کی پولیس ریاست بھر میں چالان جاری کر کے عوام کو پریشان کرنے میں مصروف ہے۔