: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر، 11 دسمبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے انتظامیہ پر لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے باز رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں موجودہ انتظامیہ ڈی ڈی سی انتخابات میں لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے انہوں نے کہا کہ ایک زمانہ ایسا تھا کہ جب
جموں و کشمیر کیں حکومتیں انتخابات میں اچھی شرح ووٹنگ پر فخر کرتی تھیں لیکن آج یہی حکومتیں لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روک رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کے ’نیا کشمیر‘ تعمیر کرنے کے طور طریقے کچھ عجیب وغریب ہیں۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔