: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد21اکتوبر(یواین آئی)شہر حیدرآباد کے اہم ذخیرہ آب عثمان ساگر کی سطح آب میں مسلسل اضافہ کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے پانی کو کسی بھی وقت چھوڑے جانے کے امکان کے پیش نظر بنڈلہ گوڑہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں چوکسی اختیار کی گئی ہے اور حکام کی جانب سے عوام کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل
ہوجائیں۔
اسی دوران راجند نگر ریونیو ڈیویثرنل آفیسر کے چندراکلا نے علاقہ میں رہنے والوں سے خواہش کی ہے کہ وہ چوکس رہیں کیونکہ شہر کے اس اہم ذخیرہ آب کے دروازے کبھی بھی کھولے جاسکتے ہیں۔
چندراکلا نے حکام سے خواہش کی ہے کہ وہ احتیاطی اقدام کریں اورنشیبی علاقوں اور سلم علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو صورتحال کی حساسیت کے بارے میں واقف کروائیں۔