لکھنو ، 03 مئی (یو این آئی) وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ڈیولپمنٹ اتھارٹیز میں زیر التوا عمارت کے نقشوں کے معاملات کا جائزہ لینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی میں نقشوں سے متعلق معاملات میں بار بار اعتراضات اٹھانا نا مناسب ہے ، انہیں ایک ہی بار میں آسان بنا کر حل کیا
جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایسے زیر التوا تمام معاملات کو ایک وقت کی حد مقرر کر کے نمٹایا جانا چاہئے۔ اس کے ساتھ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ جن شہروں میں جی آئی ایس پر کے وزیر اعلی۔ مبنی ماسٹر پلان ابھی تک منظور نہیں ہوا ہے انہیں رواں ماہ کے اختتام سے قبل منظور کرالیا جائے۔