: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پٹنہ،10جولائی (ایجنسی) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر اور سابق وزیر ریل لالو پرساد یادو کے پٹنہ سمیت 12 ٹھکانوں پر تین دن پہلے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی چھاپہ ماری کے بعد آج حکمران مهاگٹھبندھن کے بڑے اتحادی آر جے ڈی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو کے استعفی نہ دیے جانے پر متفقہ طور پرقرارداد منظور کیا گیا۔ آر جے ڈی کے صدر مسٹر یادو کے یہاں دس
سرکلر روڈ پر واقع سرکاری رہائش گاہ پر آر جے ڈی قانون ساز پارٹی کی ہونے والی میٹنگ کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈر اور وزیر خزانہ عبدالباري صدیقی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اجلاس میں تین امور پر بات چیت کی گئی ہے جن میں قومی سیاست، صدارتی انتخاب اور 27 اگست کو پٹنہ میں منعقد ہونے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہٹاؤ، ملک بچاؤ" ریلی پر بحث کی گئی۔ مسٹر صدیقی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسٹر تیجسوی یادو راشٹریہ جنتا دل قانون ساز پارٹی کے لیڈر ہیں اور رہیں گے۔