حیدرآباد،1 ستمبر(ذرائع) حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے پیر یکم ستمبر کو اعلان کیا کہ 16 ستمبر سے پرانے شہر میں پاسپورٹ سیوا کیندر (پی ایس کے) کا دفتر کام کرے گا۔اویسی نے طویل عرصے سے زیر التوا اس درخواست کو حل کرنے کے لیے ہندوستان کی وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
آل انڈیا مجلس
اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر نے ایکس پرایک پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا،کہ "مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ حیدرآباد کے پرانے شہر میں 16 ستمبر کو پاسپورٹ سیوا کیندر کام کرنا شروع کرے گا، جس کا افتتاح ایک مرکزی وزیر کریں گے۔پاسپورٹ سیوا کیندرایم جی بی ایس میٹرو اسٹیشن میں کام کرے گا۔